لاہور: مال روڈ کے ملحقہ علاقوں میں دو دن تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

01:47 PM, 16 Jan, 2018

لاہور: متحدہ اپوزیشن کے احتجاج کی تیاریاں شروع کی ہوئیں مال روڈ سے ملحقہ تعلیمی اداروں میں ٹریفک کا شدید دباؤ آج سے ہی شروع ہو گیا۔ طلبہ و طالبات کو گھروں میں جانے کے لئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تاہم حکومت نے مال روڈ پر احتجاج کے باعث ملحقہ علاقوں میں بدھ اور جمعرات کو تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

گورنمنٹ  گورنر ہاؤس بوائز ہائی اسکول ، گورنمنٹ گورنر ہاؤس گرلز ہائی اسکول، گورنمنٹ اسلامیہ ہائی اسکول خرانہ گیٹ ، گورنمنٹ فاطمہ گرلز ہائی اسکول فین روڈ، گورنمنٹ نیپئر روڈ ہائی اسکول ، گورنمنٹ ہائی اسکول شاہراہ ایوان تجارت، اسلامیہ ہائی سکول خزانہ گیٹ ، مسلم ماڈل، سنٹرل ماڈل اور سلیم ماڈل بند رہیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں