حکومت اور ملزمان کے اتحاد سے آج قوم مالی بحران کا شکار ہے، عمران خان

01:21 PM, 16 Jan, 2018

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ایک بار پھر مخالفین پر برس پڑے۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا شرمناک بات ہے کہ تین حکومتیں بڑے ملزمان شریف خاندان کی سوا ارب روپے کے حدیبیہ کرپشن کیس کو 18 سال تک ملتوی کرانے میں اکھٹی رہیں۔ ان کا اپنی ٹویٹ میں مزید کہنا تھا حکومت اور ملزمان کے درمیان اتحاد سے آج قوم مالی بحران کا شکار ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس میں نیب نے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کی تھی۔ نظر ثانی درخواست میں سپریم کورٹ کے 15 دسمبر کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ فیصلے کے پیرا 6، 23، 27 اور 32 پر نظرثانی کرے۔

نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ فریقین کو نوٹسز جاری کیے جائیں۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ 20 اپریل 2017 کو سپریم کورٹ کے 2 ججز نے نواز شریف کو نا اہل قرار دیا، 3 ججز نے معاملے پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جے آئی ٹی نے 10 جولائی کو رپورٹ عدالت میں پیش کی اور 20 جولائی کو حدیبیہ کیس میں نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ ہوا جبکہ 21 جولائی کو نظرثانی درخواست دائر کرنے کی عدالت کو یقین دہانی کرائی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں