ساحر لودھی کو گرفتار کرنے اور ان کے شو پر پابندی لگانے کا مطالبہ سامنے آگیا

ساحر لودھی کو گرفتار کرنے اور ان کے شو پر پابندی لگانے کا مطالبہ سامنے آگیا

لاہور:معروف اداکار اور میزبان ساحر لودھی کو اپنے شو کے ذریعے بے راہ روی پھیلانے کے الزام پر پاکستانیوں نے ان کو گرفتار کرنے اور شو پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق قصور میں ننھی زینب کے واقعے اور ملک میں بڑھتے ہوئے بچوں کیساتھ زیادتی کے کیسز کے بعد ہر کوئی ایسے واقعات کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتا نظر آتا ہے اور مطالبہ کیا جارہا ہے کہ زینب کے قاتل کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور اس کو سر عام پھانسی پر لٹکایا جائے۔

زینب واقعہ کے بعد ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور اسی تناظر میں ایک معروف ٹی وی مارننگ شو’آپ کا ساحر‘ نے پاکستانیوں کو شدید غصے میں مبتلا کردیا ہے اور کم سن بچوں کا براہ راست رقص دکھانے اور بے راہ روی کو پھیلانے کے الزام عائد کرتے ہوئے شو کے میزبان ساحر لودھی کو گرفتار کرنے اور شو پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔یہ مطالبہ اس وقت سامنے آیا ہے جب شو میں کم سن لڑکی کی رقص کرنے کی فوٹیج سامنے آئی۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عائشہ خان نامی صارف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ”یہ کیا بکواس ہے؟ساحر لودھی شو پر پابندی لگنی چاہیے اور اس کو ان بچوں جن کا رقص دکھایا جارہا کے والدین کیساتھ گرفتار کیا جائے“۔

شعیب حسن نامی ایک اور صارف نے کہا کہ ”یقینا ۔۔مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ یہ کس طرح کی انٹرٹینمنٹ ہے۔۔میرے خیال میں معزز عدالت کو ان لوگوں سے ضرور پوچھنا چاہیے۔


کاشف شہیر نے بھی شو پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔