تبوک: سعودی ٹریفک پولیس حکام نے ملکی اور غیر ملکی شہریوں کے خلاف ٹریفک کی خلاف ورزیاں کرنے پر مہم کو تیز کر دیاہے ، اس ضمن میں محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ ٹریفک خلاف ورزیوں پر غیرملکیوں کے اہلخانہ کا سفر متاثر نہیں ہوگا۔
تاہم غیر ملکیوں کے اہل و عیال سے لیا جانے والا ٹیکس کسی حالت میں واپس نہیں ہوگا۔ محکمہ پاسپورٹ نے تارکین وطن سے کہا کہ وہ سالانہ آن لائن ھویہ مقیم کی تجدید کا اہتمام کریں۔ حویہ مقیم ہمہ وقت اپنے ہمراہ رکھیں۔ ایسا نہ کرنے پر پہلی بار 500ریال، دوسری مرتبہ ایک ہزار اور تیسری مرتبہ ایک ہزار ریال جرمانے اور مملکت سے بیدخلی کی سزا ہوگی۔