کیلیفورنیا:ٍامریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک جوڑے کو اپنے 13 بچوں کو گھر میں قید کرنے اور زنجیروں میں باندھنے کے الزام پر گرفتار کرلیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک 17 سالہ لڑکی نے گھر سے فرار ہونے کے بعد پولیس کو اپنے باقی بہن بھائیوں کے گھر میں قید ہونے کی اطلاع دی۔
پولیس حکام کے مطابق وہ جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ متاثرین میں سے 12 بچے جوان ہیں اور بچوں کی عمریں 2 سے لیکر 29 سال تک ہے جبکہ جس لڑکی نے پولیس کو اطلاع دی اس کی عمر 10 سال کے قریب ہے۔
بچوں کو گھر میں قید کرنے والے والدین جن میں ڈیوڈ ایلن کی عمر 57 سال اور لوئس اینا ٹرپن کی عمر 49 سال ہے کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان کو ضمانت کیلئے 9 ملین ڈالر انفرادی طور پر ادا کرنے ہونگے۔پولیس حکام نے مزید بتایا کہ 13 میں سے 6 بچے نابالغ ہیں جبکہ 7 بچوں کی عمریں 18 سال سے زائد ہیں۔