"نیو نیوز تازہ ترین خبر "
جکارتہ:جکارتہ کی سٹاک ایکسچینج میں اس وقت صورتحال خوفناک ہوگئی جب مقامی طلبا کے ایک گروپ دورے پر آئے اچانک عمارت کے پہلے فلور پر فرش کے گرنے سے نیچے گر گئے جس سے77افراد زخمی ہوگئے ۔
زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد کو کانچ کی وجہ سے زخم آئے ۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھاجا سکتا ہے کہ بظاہر یہ واقعہ ایک ہی جگہ پر زیادہ طلبا کے جمع ہونے کی وجہ سے ہوا،گرنے والا حصہ میٹل سے بناہو ا تھا ۔
زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد جارہی ہے،زخمیوں میں سے کئی لوگوں بون فریکچر کا شکار ہوئے ۔فوری طور پرواقعے کی وجہ تو نہیں معلوم ہوسکی تاہم پولیس نے دہشت گردی کے عناصر کو مسترد کر دیا ہے،واقعے کے بعد عمارت کو کاروبار کے لئے دوبار ہ کھول دیا گیاہے۔