آصف زرداری بیرون ملک دورے کیلئے روانہ

آصف علی زرداری وطن واپسی کے چوبیس دن بعد دوبارہ بیرون ملک چلے گئے ۔

11:57 PM, 16 Jan, 2017

کراچی :  آصف علی زرداری وطن واپسی کے چوبیس دن بعد دوبارہ بیرون ملک چلے گئے ۔ آصف زرداری امریکہ کا دورہ بھی کرینگے ۔ آصف زرداری گزشتہ روز کراچی سے دبئی کیلئے روانہ ہوئے ۔ دبئی میں تین دن قیام کے بعد امریکہ کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شریک ہونگے ۔ آصف زرداری امریکی ایوان بالا اور ایوان نمائندگان کے اہم ارکان سے بھی ملاقاتیں کرینگے ۔ وہ امریکی صدر اوباما کی جانب سے ظہرانے میں بھی مدعو ہیں ۔

مزیدخبریں