لاہور : اگر آپ اینڈرائڈ فونز استعمال کرتے ہیں تو جلد ہی آپ اپنی پسندیدہ میسیجنگ ایپ واٹس ایپ پر وسیع گف لائبریری سے مستفید ہو سکیں گے۔ اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ کی میڈیا شیرنگ لمٹ 10 سے بڑھا کر 30 کردی جائے گی۔
یہ دو نئے فیچرز اینڈرائڈ کیلئے بنائے گئے بیٹ ورژن 2.17.6 پر پہلے ہی دستیاب ہے جبکہ آئی او ایس استعمال کرنے والوں کو نومبر 2016 میں ان فیچرز سے مستفید کردیا گیا تھا۔
مذکورہ گفی لائبریری ٹیکسٹ بار سے منسلک ایموجی آئکن میں موجود اسمائلی ونڈو کے نیچے دستیاب ہوگی۔
رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ ایک نئے اسٹیٹس ٹیب اپ ڈیٹ پر کام کرہا ہے جو اسنیپ چیٹ کی طرح اسٹوریز کو شیئر کرنے کیلئے بنایا جائے گا جبکہ 24 گھنٹے بعد اسٹوری ڈیلیٹ ہو جائے گی۔