انڈین فلم فیئر ایوارڈز میں کوئی بھی پاکستانی ایوارڈ حاصل نہ کرسکا

07:40 PM, 16 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی : انڈین فلم فیئر ایوارڈز میں کوئی بھی پاکستانی ایوارڈ حاصل نہ کرسکا، راحت فتح علی خاں، عاطف اسلم، قرة العین بلوچ اور فواد خان کو نامزد کیا گیا تھا۔راحت فتح علی اور عاطف اسلم کو فلم رستم کے گیت تیرے سنگ یارا کیلئے نامزد کیا گیا،قرة العین بلوچ کوفلم پنک کے گیت کاری کاری اورفوادخان کو فلم کپور اینڈ سنز میں معاون اداکار کے طور پر نامزدگی ملی۔

لیکن چاروں پاکستانی فنکاروں میں سے کسی کو بھی ایوارڈ کیلئے منتخب نہیں کیا گیا۔فلم فیئر میں بہترین فلم کا ایوارڈ دنگل کو ملا اور بہترین اداکار عامر خان اور بہترین اداکارہ عالیہ بھٹ قرار پائیں۔

مزیدخبریں