واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ کی الیکشن میں غیر متوقع جیت کے بعد احتجاجی مظاہروں اور مذمتی بیانات کا سلسلہ جار ی ہے. نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری سے پہلے ٹرمپ ایک بار پھر مشکل میں ہیں.امریکی خفیہ ایجنسی کے سربراہ جان برینن نے امریکی ٹی وی کوانٹر ویو میں کہا کہ صدر بننے کے بعد ٹرمپ کو اپنی زبان قابو میں کرنی ہوگی.کہتے ہیں اب معاملہ ڈونلڈ ٹرمپ کا نہیں بلکہ امریکی ریاست کا ہے، حلف لینے کے بعد ٹرمپ کے لیے امریکا کا مفاد اولین ہوگا .ٹرمپ کو ٹوئٹر پیغام میں یقینی بناناہوگاکہ اس سے ملکی مفادات متاثر نہ ہوں.برینن نے مزید کہا کہ ٹرمپ کو روسی خطرے کا صحیح ادراک نہیں ہے.واشنگٹن میں نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرے کیے جا رہے ہیں.
مظاہرین سول رائٹس کے مطالبات کر رہے ہیں,اور نعرے لگا رہے ہیں کہ انصاف نہیں تو امن نہیں مخالفین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ صدارت کے اہل ہی نہیں.