150 سال بعد امریکی سرکس بند کرنے کی تیاریاں

05:44 PM, 16 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

نیو یارک: ایک اور انڈسٹری کا خاتمہ، لوگوں کی عدم دلچسپی، ٹکٹوں کی فروخت میں کمی، ڈیڑھ سو برس بعد امریکا کی سرکس بند ہونے جا رہی ہے۔ جانوروں اور انسانوں کے کرتبوں اور ہنستے، تالیاں بجاتے بچوں سے مزین امریکی سرکس بند ہونے جا رہی ہے۔

امریکہ کی معروف سرکس کمپنی رنگلنگ بروس اینڈ برنم اینڈ بیلی نے اعلان کیا ہے کہ ٹکٹوں کی فروخت میں کمی اور اخراجات میں اضافے کے باعث سرکس بند کی جا رہی ہے۔کمپنی کے چیئرمین کینیتھ فیلڈ نے ایک پیغام میں سرکس بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سرکس کے آخری شوز رہوڈ آئی لینڈ میں 7 مئی اور نیویارک میں 21مئی کو ہوں گے۔

مزیدخبریں