لندن: لاٹری کے ٹکٹوں پر آئے روز رقم ضائع کرنے والے ایک برطانوی شخص کی اہلیہ نے اسے سبق سکھانے کا فیصلہ کیا لیکن نتیجہ ایسا نکلا کہ دونوں مالا مال ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق لائسیسٹر سے تعلق رکھنے والی 57سالہ خاتون گلینڈا بلیک ویل کا کہنا ہے کہ ان کے خاوند لاٹری ٹکٹ خریدنے کی لت میں مبتلا تھے حالانکہ کبھی بھی ان کا کوئی انعام نہیں نکلا تھا۔
ایک روز ان صاحب نے گلینڈا سے کہا کہ وہ پاور بال لاٹری کے دو ٹکٹ خریدلائے لیکن وہ پہلے ہی اپنے خاوند کی اس عادت سے بہت تنگ تھیں لہٰذا انہوں نے اس لاٹری کی بجائے 10 ڈالر کا کیرولائنا ملین سکریچ آف کارڈ خرید لیا، تاکہ اسے فوری طور پر سکریچ کرکے اپنے خاوند کو دکھاسکیں کہ اس بار پھر کوئی انعام نہیں نکلا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے کارڈ کو سکریچ کرکے دئیے گئے نمبروں کی معلومات حاصل کیں تو انہیں اپنی زندگی کی سب سے بڑی خوشی مل گئی۔ وہ 10لاکھ ڈالر کا انعام جیت چکی تھیں