کرینہ کپورکا شوبز کی دنیا میں واپسی کا اعلان

04:49 PM, 16 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے شوبز کی دنیا میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔ کرینہ جنہوں نے گزشتہ سال 20 دسمبر کو بیٹے کو جنم دیا ہے نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ فروری میں دوبارہ سے شوبز سرگرمیوں کا آغاز کریں گی۔

اداکارہ فروری میں ہونیوالے ممبئی فیشن ویک 2017ءمیں ریمپ پر واک بھی کریں گی اور شوسٹاپر بھی ہوں گی۔ اس کے علاوہ وہ فروری میں ریحا کپور کی فلم ” ویر دی ویڈنگ “ کی عکسبندی کا آغاز بھی کروا ئیں گی۔

مزیدخبریں