اسلام آباد :ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلہ عملے کو نشہ آور یا زہریلی اشیاءدیئے جانے کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا،پمز اسپتال انتظامیہ کو قبر کشائی کے لئے وزارت کیڈ کے احکامات موصول ہوگئے ہیں۔قبر کشائی کے لئے ضلعی انتظامیہ سے باقاعدہ اجازت لی جائےگی، ذرائع کہتے ہیں کہ قبر کشائی کے لئے پمز کے ڈاکٹر ز کا خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے گا، طیارہ حادثے میں PK661 کے عملے کے پانچ ارکان جاں بحق ہوئے تھے،عملے میں کیپٹن صالح جنجوعہ۔معاون پائلٹ احمد جنجوعہ۔ ٹرینی پائلٹ علی اکرام ایئر ہوسٹس صدف فاروق اور اسماءعادل شامل تھے۔
اس حادثے میں عملے کے ارکان سمیت 47افراد انتقال کر گئے تھے جن میں معروف مذہبی سکالر جنید جمشید بھی شامل تھے