کراچی :کوئی بھی کسی بھی وقت ہیرو ہوسکتا ہے اور اگر کوئی پہلے سے ہیرو ہو اور بھی اچھا کام کر لے تو یہ واقع دوسروں کے لیے مثال بن جاتا ہے۔اسطرح گلوکار عاطف اسلم نے کنسرٹ میں شریک لڑکی کو حراساں ہونے سے بچا لیا ،اوباش لڑکوں کو کھری کھری سنائیں تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکار عاطف اسلم ہیرو بن گئے۔
کراچی میں ہونے والے عاطف اسلم کے کنسرٹ کے دوران کچھ لڑکوں نے ایک لڑکی کو حراساں کرنے کی کوشش کی تو گلوکار نے کنسرٹ بیچ میں ہی روک دیا، اوباش لڑکوں کو کھری کھری سنائیں اور لڑکی کو اُن اوباشوں سے بچا لیا۔اس واقعہ کے بعد عاطف اسلم کو سوشل میڈ یا پر بے حد اچھے الفاظ میں سراہا جا رہا ہے۔