نیویارک: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی امریکا کے قریبی اتحادی اور دوست ملک اسرائیل پر بھی بجلی بن کرگری ہے اور اسرائیل کو شام اور مشرق وسطیٰ کے حوالے سے اپنے قیمتی راز افشا ہونے کے خطرے نے گھیرلیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹاپ سیکرٹ معلومات لیک ہو کرروس اور ایران تک پہنچ سکتی ہیں۔دوسری جانب رپورٹ کے مطابق امریکی اور اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں کی حال ہی میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں امریکی خفیہ ایجنسی کے لوگوں نے اپنے نو منتخب صدر کے رویے پر بے حد نا امیدی کا اظہار کیا۔