فیصل آباد :فیصل آباد کے علاقہ سمندری کے نواحی گاﺅں 464 گ ب میں شادی کی تقریب میں شریک چار افراد پر اسرار طور پر ہلاک ہوگئے ہلاک ہونے والوں کی عمریں 13 سے 18 سال کے درمیان ہیں چاروں نوجوان رات کو ایک کمرے میں سوئے اور صبح چاروں کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے جاںبحق ہونے والوں میں تیرہ سالہ احمد، پندرہ سالہ وسیم،پندرہ سالہ زبیر اور اٹھارہ سالہ عمر شامل ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔