بہت کم افراد اس بات کو سمجھتے ہیں کہ اگر کچھ کھاتے ہوئے کسی کے گلے میں کچھ پھنس جائے تو کیا کرنا چاہئے۔
مگر اس وقت کیا کریں گے جب اچانک ایسی کسی وجہ سے دم گھٹنا شروع ہوجائے اور آس پاس مدد کے لیے کوئی نہ ہو؟
اس حوالے سے طبی ماہرین نے کچھ ٹپس شیئر کی ہیں جو زندگی بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔
بدحواس نہ ہوں اور جس حد تک ممکن ہو پرسکون رہنے کی کوشش کریں۔
گھٹنوں کے بل زمین پر بیٹھے جائے اور اپنے ہاتھوں کو زمین پر ٹکا دیں۔
اس کے بعد تیزی سے اپنے ہاتھوں کو اوپر اٹھالے اور پیٹ کے بل زور سے فرش پر گرجائیں، سینے کے لگنے سے تیز جھٹکا ہوا کی بڑی مقدار پھیپھڑوں میں پہنچانے میں کامیاب ہوسکے جبکہ اس کے ساتھ دم گھونٹنے کا سبب بننے والی چیز کو بھی نکال دے گا۔