پاکستانیت سب سے اہم ہے ، ہم خوارجیوں کےساتھ جنگ کررہے،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

 پاکستانیت سب سے اہم ہے ، ہم خوارجیوں کےساتھ جنگ کررہے،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کو اپنی فرسودہ سوچ کبھی بھی ملک پر مسلط نہیں کرنے دیں گے۔ طلباء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "ہماری سب سے بڑی طاقت پاکستانی قوم، خاص طور پر نوجوان ہیں، اور جب تک وہ ہمارے ساتھ ہیں، پاک فوج کبھی بھی نہیں ہارے گی۔ ہم ایک دوسرے کے ساتھ کامریڈ کی طرح لڑتے ہیں۔"

جنرل عاصم منیر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستانیت سب سے اہم ہے اور ہمیں اپنے مذہب، تہذیب اور روایات پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ہم فتنہ الخوارج کے فسادیوں سے لڑ رہے ہیں جو اسلام کی غلط تشریح کر کے معاشرے میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے عوام دہشتگردوں کے خلاف مضبوط دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور فوج اور عوام میں خلیج ڈالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی۔انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ "اسلام نے خواتین کو خصوصی حقوق دیے ہیں، اور کوئی بھی گمراہ گروہ اس حق کو چھیننے کا اختیار نہیں رکھتا۔" ان کا کہنا تھا کہ ہم ملک پر کسی بھی غیر اسلامی نظریے کو مسلط نہیں ہونے دیں گے۔

جنرل عاصم منیر نے واضح کیا کہ ریاست کے سامنے سرنڈر کرنے والوں کو رحم کی توقع نہیں کی جا سکتی اور ملک کی دفاعی طاقت کا ایک حصہ بننے والے عوام اور فوج ہمیشہ ایک ساتھ رہیں گے۔

مصنف کے بارے میں