آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دبئی میچز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دبئی میچز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع

دبئی : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دبئی میں ہونے والے چار میچز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اعلان کیا ہے کہ اضافی ٹکٹیں بھارت کے تین گروپ میچز اور پہلے سیمی فائنل کے لیے دستیاب ہوں گی۔

آئی سی سی کے مطابق، 20 فروری کو بنگلا دیش کے ساتھ بھارت کے ابتدائی گروپ میچ کے لیے ٹکٹس دستیاب ہوں گے، جب کہ 23 فروری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ، اور 2 مارچ کو نیوزی لینڈ اور بھارت کے میچ کی ٹکٹیں بھی فروخت کے لیے موجود ہوں گی۔

آئی سی سی نے بتایا ہے کہ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں 4 مارچ کو ہونے والے پہلے سیمی فائنل کے لیے بھی محدود تعداد میں ٹکٹس دستیاب ہوں گے، اور فائنل کی ٹکٹیں پہلے سیمی فائنل کے اختتام کے بعد فروخت کے لیے دستیاب ہوں گی۔ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں دنیا کی بہترین آٹھ ٹیمیں 19 دن تک جاری رہنے والے سنسنی خیز مقابلوں میں حصہ لیں گی، جن میں مجموعی طور پر 15 میچز کھیلے جائیں گے۔

مصنف کے بارے میں