واشنگٹن: امریکی وزیرخارجہ مارک روبیو نے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ٹیلیفون پر بات کی۔ امریکی میڈیا کے مطابق دونوں وزرا نے مستقبل میں باقاعدگی سے رابطے رکھنے پر اتفاق کیا اور ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان ملاقات کی تیاریوں کے حوالے سے بھی رابطے برقرار رکھنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔
ملاقات میں یوکرین کی جنگ اور غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ یوکرین کا تنازع مذاکرات میں سرفہرست ہوگا، جبکہ مذاکرات میں یورپی یونین کی شمولیت کا امکان نظر نہیں آتا۔
اس کے علاوہ، امریکی اور روسی حکام کی اگلے ہفتے سعودی عرب میں ملاقات متوقع ہے، جہاں ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات کے معاملات پر بھی گفتگو کی جائے گی۔ اس ملاقات کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری لانا اور عالمی تنازعات پر بات چیت کرنا ہے۔