اسلام آباد:اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے احتجاج کی درخواست مسترد کردی۔ پی ٹی آئی نے ڈی سی اسلام آباد کو احتجاج کی اجازت کیلئے درخواست دی تھی، جو انتظامیہ کی جانب سے مسترد کردی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، دارالحکومت میں کسی بھی احتجاج یا ریلی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہری کسی بھی سیاسی اجتماع کا حصہ بننے سے گریز کریں