ایک ہفتے کے دوران 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ 

  ایک ہفتے کے دوران 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ 

اسلام آباد: ایک ہفتے کے دوران 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ  ہوا ہے۔ ملک میں رواں ماہ کے دوران مسلسل مہنگائی کی شرح میں کمی کا رجحان جاری ہے۔ اس کے باوجود روں ہفتے 22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی  ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات  کے مطابق  حالیہ ہفتے ملک میں ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں0.78 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح بھی کم ہوکر34.25 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات  کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 11کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی اور18اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ایک ہفتے کے دوران آلو ،گوشت اور دالوں سمیت کئی اشیاء مہنگی ہوئیں جن میں آ لو ، انرجی سیور،دال ماش ،دال مونگ اور مٹن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔


اس کے برعکس انڈے ،ٹماٹر،پیاز،  چکن ،آٹا،ایل پی جی ،دال مسور اور سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں  کمی واقع ہوئی ہے

مصنف کے بارے میں