پیوٹن کے  ناقد اور اپوزیشن رہنما پراسرار طور پر جیل میں ہلاک

06:22 PM, 16 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

ماسکو: روس کے اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی جو صدر ولادیمیر پیوٹن  پر کڑی تنقید کے باعث سزا کاٹ رہے تھے  جیل میں پر اسرار طور پر ہلاک ہوگئے ۔  جیل سروس  کے مطابق  الیکسی نوالنی جیل میں اپنی بیرک سے سیر کے لیے نکلے تھے اور بے ہوش ہوگئے جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں بچانے کی کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔
یاد رہے کہ روس کے سب سے سرکردہ اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی نے ولادیمیر پیوٹن پر متعدد بار کرپشن کے الزامات لگائے اور کڑی تنقید کی ہے۔ جس پر انھیں 2021 میں جرمنی سے واپسی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ الیکسی ناوالنی کو 19 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی ۔ 

47 سالہ الیکسی نوالنی آرکٹک جیل کالونی میں 19 سال قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔ ان کی اچانک موت کا تعین نہیں ہوسکا تاہم تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

مزیدخبریں