اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں کمسن ملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ ملزمہ صومیہ عاصم پر فرد جرم عائد کر دی گئی
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں کمسن ملازمہ رضوانہ پر تشدد کے کیس کی سماعت سول جج عمر شبیر نے کی، ملازمہ رضوانہ کی والدہ اور ملزمہ صومیہ عاصم اپنے اپنے وکلا کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں۔
سماعت کے دوران عدالت نے سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ پر فرد جرم عائد کردی، عدالت میں فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی جبکہ ملزمہ صومیہ عاصم نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔
عدالت نے صومیہ عاصم کے خلاف ٹرائل کا باقاعدہ آغاز کر دیا ، عدالت نے اگلی سماعت پر گواہان کو بیان ریکارڈ کروانے کے لیے طلب کر لیا۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 20 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔
یاد رہے کہ صومیہ عاصم پر کمسن ملازمہ رضوانہ پر تشدد کا الزام ہے۔