رات تک ٹی وی چینلز پر ہم جیت رہے تھے ،صبح ہار گئے : پی ٹی آئی رہنماؤں کی دھاندلی کیخلاف نیوز کانفرنس

04:47 PM, 16 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کاکہنا ہے کہ 8 فروری کی رات تک ٹی وی چینلز پر ہم جیت رہے تھے لیکن 9 فروری کی صبح ہم ہار گئے۔ 

 پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کی مبینہ دھاندلی کے خلاف نیوز کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی رہنما اور عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی قوم کو خراجِ تحسین پیش کرتو ہو کہ انھوں نے جن حالات میں 8 فروری کو گھروں سے نکل کر اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا ہے وہ لازوال ہے اور اُس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

اُنہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’رات 10 بجے تک جتنے پولنگ سٹیشنز کے نتائج آئے اُن کے مطابق میں جیت رہا تھا، یہ محض انتخابی فراڈ نہیں بلکہ جمہوریت پر حملہ ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رؤف حسن نے بھی انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ’قومی اور صوبائی اسمبلی میں جو ووٹ ڈالے گئے اُن میں بہت بڑا فرق ہے، فارم 45 کے مطابق جو آزاد اُمیدوار جیتے تھے وہ فارم 47 میں ہارے ہوئے ہیں۔‘ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ الیکشن دھاندلی کی وجہ سے یاد رکھا جائے گا۔

اسی موقع پر ریحانہ ڈار نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ میں ایک ماں کو نہیں بلکہ عمران خان کو ووٹ دیے۔ انھوں نے سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ’میں ایک گھریلو خاتون تھی میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں تھا مگر میرے گھر پر خواجہ آصف کے کہنے پر جو حملہ کروایا گیا اور مُجھ پر جو تشدد ہوا میں نے اُس کے بعد سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا۔

 کانفرنس سے پی ٹی آئی کے مختلف حلقوں سے ہارنے والے امیدواران کے خطابات جاری ہیں۔ کانفرنس سے مرکزی رہنماؤں کی جانب سے خطابات کا سلسلہ ختم  ہوگیا۔

سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخواسے ہارنے والے مختلف امیدواروں کی تقاریر کا سلسلہ جاری ہے۔ امیدواروں کا کہنا تھا کہ  رات تک ہم جیت رہے تھے صبح ہوتے ہی پورا سماں بدل دیا گیا ۔ ہمارے پاس تمام فارم 45 موجود ہیں ہم عدالتوں میں موجود ہیں۔ جیتنے کے نتائج ٹی وی پر چلنے کے بعد ہماری جیت کو ہار میں بدل دیا گیا۔ 

مزیدخبریں