شکیرا سات سال کے وقفے کے بعد البم ریلیز کریں گی 

04:41 PM, 16 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

کیلیفورنیا:ہالی وڈکی گلوکارہ شکیرا سات  سال کے وقفے کے بعد البم ریلیز کریں گی۔ ہالی وڈکی گلوکارہ کی البم " لیس مجیراس یا نو لوران(ویمن ڈونٹ کرائی اینی مور)"22 مارچ کو ریلیز ہوگی۔  اس بارے میں شکیرا کاکہنا ہےکہ میں سات برس کے وقفے کے بعد البم ریلیزکررہی ہوں۔

 مجھے امید ہے کہ پرستار میرے گانوں سے محظوظ ہوں گے ۔میں ان گانوں کے لیریکس کو لکھتے ہوئے بہت زیادہ جذباتی تھی ۔میں اپنے جذبات کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی۔ اس میں16 گانے ہیں، آٹھ گانے نئے جبکہ آٹھ ری مکس ہیں۔میں نے اس میں کچھ پرانے گانوں کو شامل کیا ہے۔

 انہوں نے کہاکہ  میری آخری البم 2017  ریلیز ہوئی تھی  اس میری پرفارمنس کو بہت زیادہ سراہاگیا تھا۔ انہوں نے گریمی ایوارڈپرفارمنس کے بارے میں کہاکہ مجھے گریمی ایوارڈ میں پرفارم کرنا اچھا لگتا ہے اور میری پرفارمنس سراہی جاتی ہے۔ 

مزیدخبریں