این اے 46, 47 اور 48 میں مبینہ دھاندلی کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواستیں نمٹا دیں

01:30 PM, 16 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے تینوں حلقوں  این اے 46, 47 اور 48 کے انتخابی عذرداری سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں، عدالت  نے ہدایات کے ساتھ تینوں درخواستیں نمٹا دیں۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ میں حلقہ این اے 46, 47 اور 48 کے انتخابی عذرداری سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ 

عدالت نے  معاملہ الیکشن کمیشن کے حوالے کر دیا،  الیکشن کمیشن کو معاملہ دیکھنے کی ہدایت جاری کر دیں۔


واضح رہے کہ شعیب شاہین نے این اے 47، علی بخاری نے این اے 48 اور عامر مغل نے این 46 کے نتائج چیلنج کئے تھے۔

مزیدخبریں