پی پی 32 گجرات، قیصرہ الٰہی کی انتخابی عذرداریوں کی  درخواست پر فیصلہ محفوظ

 پی پی 32 گجرات، قیصرہ الٰہی کی انتخابی عذرداریوں کی  درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قیصرہ الٰہی کی  پی پی 32 گجرات میں انتخابی عذرداریوں کی  درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ 

الیکشن کمیشن میں پرویز الٰہی اور قیصرہ الٰہی کی انتخابی عذرداریوں کیس کی سماعت ہوئی۔ یٹرنگ افسران نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 64 گجرات اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 33گجرات نے رپورٹ جمع کرادی، الیکشن کمیشن نے پی پی 32سےمتعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ 

الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ نثار دورانی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی جبکہ پرویز الٰہی اور اہلیہ قیصرہ الٰہی کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ 

قیصرہ الٰہی کے وکیل نے کہا کہ ہمیں بتایاگیاتھا کہ آج کیس کی سماعت ہوگی لیکن نہیں کیس نہیں لگا،  قیصرہ الٰہی ایک لاکھ جبکہ پرویز الٰہی چالیس ہزار کی لیڈ سے جیت چکے ہیں۔

قیصرہ الٰہی کے وکیل نے مزید کہا کہ آپ ریٹرنگ افسر ان سے فارم45بھی مانگوائیں۔


ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ قیصرہ الٰہی کی درخواست پر دلائل 20 فروری کو سنیں گے۔ 


الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 20فروری تک ملتوی کرتے ہوئے پی پی 32سےمتعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ 

مصنف کے بارے میں