جنرل فیض کور کمانڈر پشاور تھے، ان کا عدم اعتماد میں کوئی کردار نہیں: پیپلز پارٹی 

12:16 PM, 16 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی  عدم اعتماد سے متعلق   مولانافضل الرحمان  کادعویٰ مسترد کرتی ہے۔  جنرل فیض حمید تو کور کمانڈرپشاور تھےان کا عدم اعتماد میں کوئی کردار نہیں۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں  فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانافضل الرحمان نے فیض حمید اور باقی لوگوں سے متعلق بات کی ۔مولانا  عدم اعتمادسے متعلق اجلاسوں کی صدارت کرتے رہے۔مولاناکوتحریک عدم اعتماد پر اعتراض تھاتواٹھ کرچلے جاتے۔ مولانا   کہتے ہیں ان کا مینڈیٹ چوری کیا گیاہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا کا مینڈیٹ اسی کے پاس گیا جس سے وہ کل ملے تھے ۔   کوئی 9 مئی میں ملوث افراد وزیر اعظم کے امیدوار ہیں تو کیاگناہ معاف ہوجائیں گے؟ تحریک عدم اعتماد سے سب سے زیادہ فائدہ مولانافضل الرحمان نے اٹھایا۔ 

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سی ایم کے امیدوار کا بیان ہے کہ ہمارے لوگوں کو زبردستی مولانا فضل الرحمان کے پاس لے کر جارہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان الیکشن کے پی میں ہارے ہیں اور چیخ سندھ سے رہے ہیں ۔ سندھ میں مولانا فضل الرحمان کا امیدوار ایک لاکھ ووٹ سے ہارے ہیں اور چاہتے ہیں غیبی مدد سے الیکشن جیت جائیں۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں اسلحہ اٹھائیں گے۔ مولانا فضل الرحمان صرف ایک الیکشن کے لیے بندوق اٹھائیں گے؟پیمرا سے درخواست ہے کہ پابندی ہٹائے اور بانی پی ٹی آئی کے ڈی چوک کے مولانا کیخلاف کلپ دکھائیں۔ 8

انہوں نے کہا کہ  مئی کے بعد ریاست نے کہا 9 مئی کے واقعات ملوث ملک دشمنی میں ملوث ہیں اگر کوئی 9 مئی میں ملوث افراد وزیر اعظم کے امیدوار ہیں تو گناہ معاف ہوجائیں گے؟ ریاست ہمیں بتائے کہ کیا 9 مئی قصوروار معاف ہوگئے ہیں۔ 

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پی پی نے ملکی صورتحال کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا کہ ن لیگ کے ساتھ ہیں۔  حکومت سازی اور اسپیکر قومی اسمبلی اور صدر کے معاملےپر کام شروع ہے ۔ اسلام آباد میں بہت بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملی،جے یو آئی اور پی ٹی آئی کا ملاپ ہوا ۔ ملک کا المیہ یہ ہے کہ پیپلز پارٹی یا کوئی اور ایسےکرتا تو ماضی کے کلپ دکھائے جاتے ۔ 

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان کو مولانا بھی نہیں کہتے تھے۔ کیاپی ٹی آئی کے ورکرز مولانا فضل الرحمان کی آواز پر بھنگڑے ڈالیں گے ؟ یا پھر پی ٹی آئی کی آواز پر مولانا کے کارکنان رقص کریں گے ۔ مولانا فضل الرحمان نے ایک دھرنا دیا تھا مگر ایک کال پر چلے گئے تھے ۔مولانا فضل الرحمان کو 4 اہم وزارتیں ملیں۔ وزارتوں سے ڈیرہ اسماعیل  خان سے سفر شروع کیا اور بنکاک تک پہنچے۔ 

مزیدخبریں