بورے والا میں بھتہ نہ دینے پر تاجر قتل

11:44 AM, 16 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

بورے والا :  وہاڑی کی تحصیل بورے والا میں بھتہ نہ دینے پر تاجر کو سر عام گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔

 بورے والا کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں قتل کا واقعہ سامنے آیا، جہاں مبینہ طور پر بھتے نہ دینے پر مقامی تاجر کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ تاجر ملک اکرم کو شہزاد عرف کبابٹ نے بھرے بازار میں گولیاں مار کر قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

 
شہزادعرف کبابٹ نے تاجر ملک اکرم سے بھتہ مانگا تھا ، تاہم پولیس نے ماڈل ٹاؤن تھانے میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزیدخبریں