احتجاج کی آڑ میں شرپسندگی پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا: اسلام آباد پولیس

11:39 AM, 16 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کسی بھی غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں ہے۔

 ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے اس لیے یہاں کسی بھی غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پُرامن احتجاج سب کا بنیادی حق ہے مگر غیر قانونی عمل کی اجازت نہیں دینگے، اس کے ساتھ پُرتشدد رویہ اختیار کرنے یا اکسانے والوں کے خلاف  کارروائی کی جائے گی۔

 
 واضح رہے کہ گزشتہ روز جماعت اسلامی نے الیکشن میں دھاندلی کیخلاف آج وفاقی دارالحکومت میں دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا۔

مزیدخبریں