این اے 15 مانسہرہ : نواز شریف کو ریلیف مل گیا

این اے 15 مانسہرہ : نواز شریف کو ریلیف مل گیا

اسلام آباد : الیکشن کمیشن سے نوازشریف کو این اے 15 سے متعلق ریلیف مل گیا،الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی  ہے۔ 


سابق وزیر اعظم کی این اے 15 مانسہرہ سے متعلق درخواست کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی ۔گزشتہ روز نواز شریف کی این اے 15 مانسہرہ کے نتائج روکنے کی درخواست خارج کر دی گئی تھی۔


نواز شریف کے وکیل نے دربارہ درخواست دائر کی تھی۔ الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی درخواست کو منظور کرکے سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں