عام انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

عام انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ  آف پاکستان نے 8 فروری کوہونے والے عام انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔ 

چیف جسٹس سپریم کورٹ  قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 19 فروری(پیر) کودرخواست کی سماعت کرے گا۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بنچ کا حصہ ہیں۔

سپریم کورٹ نے درخواست گزار کو نوٹس جاری کردیا۔  علی خان نامی شہری نے انتخابات میں دھاندلی کیوجہ سے دوبارہ انتخابات کی استدعا کر رکھی ہے۔

عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 92، ن لیگ نے 75 اور پاکستان پیپلز پارٹی نے 54 نشستیں حاصل کی ہیں۔ متعدد سیاسی جماعتوں اور الیکشن ہارنے والے امیدواروں نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کیے ہیں۔

مصنف کے بارے میں