حیدر علی کی عمدہ بیٹنگ، کنگز کا یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف

09:02 PM, 16 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے میچ میں کراچی کنگز نے حیدر علی کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف دیا ہے۔ 
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔ 
حیدر علی 45 گیندوں پر 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 59 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ شرجیل خان 34، جیمز وینس 4، میتھیو ویڈ 18، شعیب ملک 18، عرفان خان 19 اور جیمز فولر 12 رنز بنا سکے۔ 
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رومان رئیس، محمد وسیم جونیئر اور ٹام کیورن نے 2,2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 
واضح رہے کہ کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیمز وینس، شرجیل خان، حیدر علی، شعیب ملک، میتھیو ویڈ، عرفان خان، جیمز فولر، اینڈریو ٹائی، محمد عامر اور محمد موسیٰ شامل ہیں۔ 
اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں حسن نواز، پال سٹرلنگ، کولن منرو، ریسی وینڈرڈوسن، اعظم خان، آصف علی، فہیم اشرف، ٹام کیورن، محمد وسیم جونیئر اور رومان رئیس شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں