لاہور: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایک بار پھر اضافے کا رجحان جاری ہے اور فی تولہ سونے کی قیمت ایک بار پھر 2 لاکھ روپے کی جانب بڑھنے لگی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 3800 روپے کا بڑا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 96 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3258 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 68 ہزار 38 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 2 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 839 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔