شوکت ترین کو غداری کے مقدمے میں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

05:18 PM, 16 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو غداری کے مقدمے میں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اشتہاری قرار دینے کے بعد ان کی گرفتاری کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم شوکت ترین کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے مدد لی جائے گی۔
واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف مقدمہ ان کی سوشل میڈیا پر وائرل مبینہ آڈیوز کی بنیاد پر بغاوت اور اشتعال انگیزی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں