لاہور: میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے مزید مستعفی ارکان اسمبلی نے استعفیٰ منظور کرنے کا اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک اور اسد عمر سمیت 70 ارکان نے درخواست دائر کی جس میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے استعفیٰ منظور کرنے سے پہلے ارکان کا موقف نہیں لیا جبکہ الیکشن کمیشن نے استعفیٰ منظور ہونے کے بعد ممبران کو ڈی نوٹیفائی کیا۔
پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔
پی ٹی آئی کے مزید 70 ارکان نے استعفوں کی منظوری چیلنج کر دی
05:09 PM, 16 Feb, 2023