وزیراعظم شہباز شریف زلزلہ زدگان سے اظہار یکجہتی کیلئے ترکیہ پہنچ گئے

04:51 PM, 16 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

انقرہ: وزیراعظم شہباز شریف زلزلہ زدگان سے اظہار یکجہتی کیلئے ترکیہ پہنچ گئے جہاں وہ پاکستانی عوام کی طرف سے ترکیہ اور شام سے تعزیت کا اظہار کریں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے خصوصی طیارے نے ترکیہ کے انقرہ ائیرپورٹ پر لینڈ کیا جہاں ترکیہ کے حکام نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔ 
ذرائع کے مطابق وزیراعظم پہنچتے ہی ترکیہ کے صدر طیب اردوان سے ملاقات کریں گے، ترکیہ کے صدر سے ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے بات کریں گے۔
وزیراعظم پاکستانی عوام کی طرف سے ترکیہ اور شام سے تعزیت کا اظہار کریں گے اور طیب اردوان کے ساتھ ترکیہ کے تباہ شدہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

مزیدخبریں