شفٹ ختم، اب گھر جائیں! آفس ٹائم ختم ہونے کے بعد سسٹم بند

04:24 PM, 16 Feb, 2023

اندور  :بھارت  کی ایک مقامی کمپنی ملازمین کے کام کی شفٹ ختم ہونے کے بعد پہلے ڈیسک ٹاپ اسکرین پر انتباہ جاری کرتی ہے اور پھر سسٹم بند کردیتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق   سوشل میڈیا پلیٹ فارم لنکڈ ان پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے  جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اندور کی  ایک  کمپنی نے شفٹ کا وقت ختم ہونے کے بعد ڈیسک ٹاپ پر وارننگ جاری کی اور پھر سسٹم بند کردیا۔

لیکڈ ان پر یہ تصویر  تانوی کھنڈیلوال  امی  صارف کی جانب سے شیئر کی  گئی ہے جو کہ  سافٹ گرڈ کمپیوٹرز  نامی ایک کمپنی میں کام کرتی ہیں ، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  شفٹ کے اختتام پر  ملازمین کو کہا جاتا ہے کہ سسٹم بند کرکے گھر جائیں ورنہ کمپیوٹرز خود ہی بند ہوجائیں گے۔

تانوی نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کے آفس والوں نے یہ اقدام اس لیے کیا ہے تاکہ نجی زندگی اور آفس کا کام ایک دوسرے کی راہ میں رکاوٹ نہ بنیں۔

انہوں نے کہا اگر  تمام آفسز میں ایسا ہونے لگے تو کسی بھی ملازم کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزیدخبریں