اسلام آباد: حکومت نے لیکویڈ پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمت میں اضافہ کردیا۔
ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 26 روپے 62 پیسے مہنگا کیا گیا ہے ، ایل پی جی کے 11.8کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت3141روپے 29 پیسے کردی گئی ہے ۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے قیمت میں اضاے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 2 روپے 26 پیسے مہنگی ہوکر 266روپے 21 پیسے کردی گئی ہے ۔
اوگرا کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ جی ایس ٹی کی شرح 17 سے بڑھ کر 18 فیصد ہونے کے باعث کیا گیا ہے ، نئی قیمت کا اطلاق آج ہی سے کردیا گیا ہے۔