کراچی: گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے کا کہنا ہے کہ شادی سے قبل جوڑوں کے لیے وزارت قومی صحت کی جانب سے کرایا جانے والا تولیدی صحت سے متعلق آن لائن کورس اچھا اقدام ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شہزاد رائے کا کہنا تھا کہ پاکستان میں روزانہ 18 ہزار 984 بچے پیدا ہوتے ہیں۔ شادی سے قبل تولیدی صحت سے متعلق آن لائن کورس کی سپورٹ پر چئیرمین نادرا طارق ملک کو سلام پیش کرتا ہوں۔
18,984 children r born in Pakistan every day! As an ambassador of Family Planning&Population,I salute Chairman Nadra @ReplyTariq for supporting #NCMNH's Reproductive Health online course & advocating wit @nhsrcofficial to make it compulsory for all couples who wish to get maried pic.twitter.com/K0epSwGHT6
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) February 15, 2023
شہزاد رائے نے مزید کہا کہ شادی سے قبل جوڑوں کے لیے آن لائن تولیدی صحت کے بارے میں کورس کو لازمی قراردینے کے لیے چئیرمین نادرا کی کوششیں بھی قابل تحسین ہیں ۔