عوام پر مہنگائی کا پہاڑ گرا کر وزیر اعظم نے ترکیہ کی اڑان بھرلی

01:21 PM, 16 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف مہنگائی سے متاثرہ عوام کو اکیلے چھوڑ کر زلزلہ متاثرین کو تسلی دینے دو روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہو گئے ہیں۔

وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق لاہور کے ہوائی اڈے پر پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی اور قونصل جنرل امیر اوزبے نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔

وزیراعظم ترکیہ میں زلزلے سے جانی ومالی نقصانات پر صدر رجب طیب اردوان سے اظہار یکجہتی کریں گے۔ ترکیہ کے صدر سے ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی بات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور رجب طیب اردوان ترکیہ کے تباہ شدہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔

مزیدخبریں