اسلام آباد: سپر ٹیکس کیسز میں وفاقی حکومت اور ایف بی آر کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف ملا ہے۔سپریم کورٹ نے تمام فریقین کو چار فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ میں تین رکنی بنچ نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت اور ایف بی آر کی اپیلوں پر حکم جاری کیا ۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فیصلہ سنادیا۔مختلف انڈسٹریز نے گزشتہ سال بجٹ میں عائد سپر ٹیکس کو چیلنج کیا تھا۔
سندھ ہائیکورٹ نے گزشتہ سال سے دس فیصد سپر ٹیکس کی وصولی کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔وفاقی حکومت اور ایف بی آر نے سپر ٹیکس کی وصولی کے لئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ۔