جعفر ایکسپریس میں دھماکا ،2 افراد جاں بحق، مسافر چین کھینچتے رہے ڈرائیور نے ٹرین نہیں روکی 

11:23 AM, 16 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین میں دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔  ٹرین میں دھماکا میاں چنوں کی حدود میں ہوا جبکہ ٹرین ڈرائیور نے چیچہ وطنی ریلوے اسٹیشن کے قریب بریک لگائی۔ ٹرین میں 850 مسافر سفر کر رہے تھے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکا بوگی نمبر چار میں ہوا جس میں تبلیغی جماعت کے لوگ بھی موجود تھے جو رائیونڈ جا رہے تھے ۔ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو چیچہ وطنی منتقل کر دیا گیا جن میں ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔

مسافر کا کہنا ہے کہ بوگی نمبر 4 میں کوئی سلنڈر موجود نہیں تھا ۔ دھماکا واش روم میں ہوا تو لوگ کی چیخ و پکار شروع ہوگئی۔ ٹرین کی چین کھینچتے رہے لیکن ڈرائیور نے ٹرین نہیں روکی۔ دھماکا سلنڈر کا تھا یا نہیں اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔ 

مزیدخبریں