اسلام آباد:ملک میں کورونا کی پانچویں لہر سے نمٹنے کیلئے حکومت نے نئے اقدامات کرنے کی تیاری کر لی،کورونا وبا سے بچائو کے آلات اور دیگر سامان پر ٹیکس اور دیگر ڈیوٹیز میں کمی کی سمری تیار کر لی ،سمری کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کی جائیگی۔
تفصیلات کے مطابق سمری میں آکسیجن گیس،سلنڈرز اور کرائیوجینک ٹینکس کی ڈیوٹی فری درآمد کے لیے این سی او سی نے ڈیوٹی فری درآمد کرنے کی تجویز کی توثیق کر دی ،سمری میں مزید ایک سال کیلئے آکسیجن کی درآمد کو ڈیوٹی فری کرنے کی تجوی دی گئی ہے جبکہ آکسیجن کی درآمد پر17 فیصد سیلز ٹیکس چھوٹ دینے کی تجوی بھی سمری میں زیر غور ہے۔
دوسری طرف درآمد پر 3 فیصد کسٹمز اور 2 فیصد ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی سے استثنی کی تجویز زیر غور جبکہ درآمد پر 2 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کی چھوٹ دینے کی بھی تجویز ہے۔آکسیجن سلنڈرز کی درآمد پر 17فیصد سیلز ٹیکس کی چھوٹ،درآمد پر 20 فیصد کسٹمز,7 فیصد ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی کی چھوٹ کی تجویز دی گئی ہے۔درآمد پر 5.5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس سے بھی استشنی کی تجویز دی گئی ہے۔
کرائیوجنک ٹینکس کی درآمد پر بھی 17 فیصد سیلز ٹیکس سے استثنی جبکہ درآمد پر 3فیصد کسٹمز,2 فیصد ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی سے چھوٹ کی تجویز دی گئی ہے۔درآمد پر 5.5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس سے بھی استثنی کی تجویز بھی سمری میں دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیوٹیز،ٹیکس چھوٹ کی منظوری ای سی سی اور وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔