کینیڈا ہنگامی حالت کے نفاذ کے بعد حکومت کا یوٹرن 

08:29 PM, 16 Feb, 2022

اوٹاوا :کینیڈا میں ایک طرف جہاں ٹرک ڈرائیوروں کے احتجاج کے بعد حکومت نے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا وہیں بے قابو ہوتے حالات کو دیکھتے ہوئے حکومت نے پابندیوں سے متعلق اپنے فیصلے میں نرمی کا اعلان کر دیا ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا سے امریکا جانے والے ٹرک ڈرائیوروں کے لیے لازمی کورونا ویکسین کے قانون کے خلاف گزشتہ ماہ کے آخر میں شروع والے احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے دارالحکومت اوٹاوا میں معمولات زندگی انتہائی متاثر ہیں۔

صورتحال کے مدنظر وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے صوبائی رہنماؤں سے گزشتہ روز مشاورت کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کیا، جس پر ٹروڈ کی حکومت پر کڑی تنقید کی جارہی تھی، اوٹاوا پولیس چیف تنقیدپرعہدے سےمستعفی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اوٹاوا پولیس چیف کے عہدے سے مستعفی ہونے پر حکومت نے اپنی پالیسی پر نظر ثانی کی اور کینیڈا کی سرحد پر کرونا سے متعلق نافذ پابندیوں میں نرمی کا اعلان کردیا ہے۔

یاد رہے کہ دس روز قبل کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں کووڈ ویکسین کے خلاف ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر آ گئے تھے، کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا کے میئر نے کووڈ 19 کی بندشوں کے خلاف ٹرک ڈرائیوروں کے احتجاج کے مد نظر شہر میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں