سا ہیوال: جمعیت علمائے اسلام آباد (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدمِ اعتماد کی تحریک کا مقصد قوم پر ناجائز طور پر مسلط حکمرانوں سے جلد سے جلد نجات حاصل کرنا ہے، نا اہل اور نکھٹو حکمرانوں کو ایک دن بھی برداشت کرنا ملک و قوم کے ساتھ دشمنی ہے، نالائق حکمرانوں کو جتنا جلدی گھر بھیجا جائے ملک و قوم کے مفاد میں ہے ۔
مولانا فضل الرحمن ایک دفعہ پھر دوٹوک الفاظ میں کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے حکومتی اتحادیوں کے پاس جرگہ بھیج رہے ہیں ،حکومتی اتحادیوں کو یہ باور کرائینگے کہ ملک و قوم کو تباہی سے دوچار کرنے والوں کا مزید ساتھ نہ دیا جائے، عدمِ اعتماد کی کامیابی کے لیئے پی ڈی ایم کے علاوہ حزب اختلاف کی دیگر جماعتوں سے بھی رابطے کر رہے ہیں۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ فی الفور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو واپس لیا جائے نہیں تو ورنہ مہنگائی کے سونامی کیساتھ حکومت کو عوام کا سونامی بھی بہا لے جائیگا۔