لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان جتنی ریاستی طاقت استعمال کرلیں خودکو نہیں بچا سکتے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ وقت کا پہیہ گھوم چکا ہے۔
آپ @ImranKhanPTI کوئی آسمان سے اتری مخلوق نہیں جس کی شان میں گستاخی کرنے پر شہریوں کے گھروں پر دھاوا بولا جائے گا اور انکو سلاخوں کے پیچھے پھینکا جائے گا۔آپ کی اہلیہ کا جو احترام ہے وہی میری ICU میں بیہوش پڑی والدہ کا ہونا چاہیے تھا،مخالفین کی بہنوں اور بیٹیوں کا ہونا چاہیے تھا
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 16, 2022
مریم نواز نے کہا عمران خان صاحب!آپ جتنی بھی ریاستی طاقت استعمال کر لیں، آپ اپنے آپ کو نہیں بچا سکتے۔ آپ کے جرائم کی فہرست میں اپنے مخالفین سے انتقام لینا ہی نہیں، ایف آئی اے جیسے قومی اور ریاستی اداروں کو اپنے ذاتی انتقام کے لیے استعمال کرنا بھی شامل ہے۔ حساب تو دینا ہو گا!۔
وقت کا پہیہ گھوم چکا ہے۔عمران خان صاحب!آپ جتنی بھی ریاستی طاقت استعمال کر لیں، آپ اپنے آپ کو نہیں بچا سکتے۔ آپ کے جرائم کی فہرست میں اپنے مخالفین سے انتقام لینا ہی نہیں، FIA جیسے قومی اور ریاستی اداروں کو اپنے ذاتی سکورسیٹل کرنے کیے استعمال کرنا بھی شامل ہے۔ حساب تو دینا ہو گا!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 16, 2022
صحافی محسن بیگ کی گرفتاری سے متعلق مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کوئی آسمان سے اتری مخلوق نہیں جس کی شان میں گستاخی کرنے پر شہریوں کے گھروں پر دھاوا بولا جائے گا اور انکو سلاخوں کے پیچھے پھینکا جائے گا۔
اس حکومت کا ہر کام ایک نئی بربادی کا پیغام ہے۔ تیل کی قیمت میں 12 روپے لیٹر اضافہ عوام کوکچل دینے کے مترادف ہے۔ اس حکومت کا حامی ہر شخص اپنے گریبان میں جھانکے کہ اُس نے پاکستان کو کن ظالموں کے حوالے کر رکھا ہے۔ یہ تبدیلی ملک کا مزید کیا حشر کرے گی، لمحہ فکریہ ہے۔
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) February 16, 2022
آپ کی اہلیہ کا جو احترام ہے وہی میری آئی سی یو میں بیہوش پڑی والدہ کا ہونا چاہیے تھا،مخالفین کی بہنوں اور بیٹیوں کا ہونا چاہیے تھا،انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار جب ہاتھ سے نکلنے لگتا ہے تو آپ جیسے انسانوں کا خوف اسی طرح سامنے آتا ہے۔ آپ کی حرکتیں دیکھ کر مشرف کے آخری ایام یاد آ جاتے ہیں۔