اسلام آباد:محسن بیگ کی گرفتاری پر فائرنگ کا معاملہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ،سوشل میڈیا پر اس وقت یہ سوال زیر گردش ہے کہ آخر محسن بیگ کیخلاف ایف آئی اے نے کاروائی کیوں کی ؟اس کی وجوہات کیا تھیں ۔
محسن بیگ کی گرفتاری کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ مراد سعید کی درخواست پر ایف آئی اے ٹیم نے محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ مارا تھا ۔
صحافی محسن بیگ کی گرفتاری پر بیان جاری کرتے ہوئے ایف آئی اے نے بتایا کہ عدالت سے سرچ اینڈ سیز وارنٹ حاصل کیے گئے تھے، ہمارے سائبر کرائم کی ٹیم محسن بیگ کےایف ایٹ میں واقع گھر گئی۔
ایف آئی اے کاکہنا ہے کہ چھاپے کے دوران ملزم محسن بیگ، انکے بیٹے اور ملازمین نے ایف آئی اے ٹیم پر سیدھی فائرنگ کی اور 2 افسران کو یرغمال بنا کر زدوکوب بھی کیا گیا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے سرکاری اہلکاروں پر فائرنگ کر کے محسن بیگ کی طر ف سے سنگین جرم کا ارتکاب کیا گیا ہے .
واضح رہے کہ محسن بیگ نے ٹی وی پروگرام میں مراد سعید کیخلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کی تھی،بےبنیاد کہانی اور توہین آمیز ریمارکس دیئےتھے ،ایف آئی اے نے کہا مراد سعید کی درخواست پر ہی محسن بیگ کیخلاف کاروائی کی گئی ۔